اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت بدھ کو وزارت خارجہ میں کورونا وبائی چیلنج سے نمٹنے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بیرونی ممالک میں وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی مرحلہ وار وطن واپسی کو ممکن بنانے کیلئے مختلف پہلوو¿ں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان، …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت اجلاس،4 اپریل کو بین الاقوامی فلائیٹس بحال ہونے کی صورت میں لائحہ عمل مرتب کرنے پر مشاورت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اپریل (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت بدھ کو وزارت خارجہ میں کورونا وبائی چیلنج سے نمٹنے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بیرونی ممالک میں وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی مرحلہ وار وطن واپسی کو ممکن بنانے کیلئے مختلف پہلوو¿ں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان، معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی سید ذوالفقار بخاری، معاون خصوصی برائے نیشنل سیکورٹی ڈاکٹر معید یوسف، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، سیکریٹری ہوا بازی ڈویژن حسن ناصر جامی اور وزارت خارجہ کے سینئر حکام سمیت اعلیٰ عسکری حکام نے بھی شرکت کی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ اس سے قبل منعقد ہونے والے تین اجلاسوں میں ہم نے وزارت صحت، ایوی ایشن اتھارٹی، اوورسیز ڈویژن، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ، پی آئی اے اور دیگر متعلقہ اداروں سے تجاویز لیں اور ان تجاویز پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح پاکستان واپسی کے منتظر دنیا بھر میں ایئرپورٹس پر پھنسے ہوئے لوگوں کو واپس لانا ہے۔ اسی مقصد کیلئے ہم نے وزارت خارجہ میں فوری طور پر کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کیا جو دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ہمارے پاس اس وقت بیرون ملک پاکستانیوں کے مکمل اعداد و شمار موجود ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نے ٹسیٹ فلائیٹ پر تمام پروٹوکول کو آزمایا۔ تھائی لینڈ سے آنے والی ٹیسٹ فلائیٹ سے 170 مسافر لائے گئے اور ان سب کو ٹیسٹ کیا گیا الحمد اﷲ سب کے سب نیگٹو تھے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمیں ایئرپورٹس پر کورونا پازیٹو کیسز کیلئے قرنطینہ سمیت دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ اس وقت بہت سے ممالک میں لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے فلائٹس آپریشن معطل ہیں۔ پی آئی اے کی طرف سے اس حوالے سے کی گئی تیاریوں کے حوالے سے شرکاءاجلاس کو بریفنگ دی گئی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹیسٹنگ اور قرنطینہ سہولت کے حوالے سے ہماری استعداد کار میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے لیکن دوسری طرف ہمیں وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد کو بھی مد نظر رکھنا ہو گا۔ اجلاس میں 4 اپریل کو بین الاقوامی فلائیٹس بحال ہونے کی صورت میں لائحہ عمل مرتب کرنے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت ہوئی۔ اس اجلاس میں متفقہ طور پر سامنے آنے والی تجاویز کو نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔








