اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پیر کو اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آلسعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ وزراءخارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور علاقائی استحکام کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزراءخارجہ کے مابین کورونا وائرس کی وبا کی صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آلسعود سے ٹیلیفونک گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پیر کو اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آلسعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ وزراءخارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور علاقائی استحکام کیلئے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزراءخارجہ کے مابین کورونا وائرس کی وبا کی صورتحال، دوطرفہ تعلقات اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے تاریخی، مذہبی، ثقافتی اور کثیر الجہتی تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین متعدد شعبوں میں، سٹرٹیجک شراکت داری میں اضافہ خوش آئند ہے۔ وزیر خارجہ نے سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سعودی حکومت کی جانب سے اس وبا کے پھیلاو¿ کو روکنے کےلئے کئے گئے بروقت اقدامات کی تعریف کی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اپنے محدود وسائل کے باوجود اس وبا کے پھیلاو¿ کو روکنے اور معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے تمام ممکنہ اقدام اٹھا رہا ہے۔ دونوں وزراءخارجہ کے مابین کورونا وائرس کی وبا کے معاشی مضمرات کے حوالہ سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔ سعودی وزیر خارجہ نے پاکستان کی طرف سے کورونا وائرس کی وبا کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے سعودی حکومت کی طرف پاکستانی عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ وزیر خارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب کو بھارتی قابض فورسز کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نہتے کشمیری کورونا وائرس کی وبا کے باعث دوہرا لاک ڈاو¿ن برداشت کر رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈومیسائل قواعد میں تبدیلی کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں علاقائی تناسب تبدیل کرنے کے درپے ہے جو کہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے، 80 لاکھ مظلوم کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے کےلئے عالمی برادری بالخصوص مسلم امہ کو فوری طور پر اس اس صورت حال کا نوٹس لینا چاہئے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے سعودی فرمانروا اور سعودی ولی عہد کی جانب سے طیارہ حادثہ کے حوالہ سے تعزیتی پیغام اور اظہار ہمدردی پر سعودی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔








