اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) چار علاقائی ملکوں کے دورے کے آخری مرحلے میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بدھ کو ماسکومیں روس کے اپنے ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماوں نے افغانستان میں امن واستحکام کی جاری کوششوں پربھی خصوصی …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی ماسکومیں روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) چار علاقائی ملکوں کے دورے کے آخری مرحلے میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بدھ کو ماسکومیں روس کے اپنے ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماوں نے افغانستان میں امن واستحکام کی جاری کوششوں پربھی خصوصی بات چیت کی۔روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو کتاب ”ہسٹری آف ماسٹر پیس“ کا تحفہ پیش کیا۔ ملاقات کے بعد روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی اور ان کے وفد کو رخصت کیا۔








