وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان اور یورپین یونین کے تعلقات پرانے اور گہرے ہیں، یورپین یونین کے ساتھ طویل مذاکرات کے بعد ہمارا اسٹریٹجک پلان پر معاہدہ طے پا گیا ہے25 تاریخ کو معاہدے پر دستخط ہوں گے ۔ یہ بات انہوں نے اتوار کویہاں برسلز روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور …

اسلام آباد ۔ 23 جون (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان اور یورپین یونین کے تعلقات پرانے اور گہرے ہیں، یورپین یونین کے ساتھ طویل مذاکرات کے بعد ہمارا اسٹریٹجک پلان پر معاہدہ طے پا گیا ہے25 تاریخ کو معاہدے پر دستخط ہوں گے ۔ یہ بات انہوں نے اتوار کویہاں برسلز روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور یورپین یونین کے تعلقات پرانے اور گہرے ہیں اورگاہے بگاہے ہم ایک دوسرے کی مدد بھی کرتے رہے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھی بھی رہے ہیں، اور اب انشاء اللہ مستقبل میں ایک نئی سمت میں آگے بڑھنے کا ارادہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یورپین یونین کے ساتھ طویل مذاکرات کے بعد ہمارا اسٹریٹجک پلان پر معاہدہ طے پا گیا ہے، 25 تاریخ کو اعلٰی سطح کی عہدیدار فیڈریکا موگرینی کے ساتھ اس معاہدے پر دستخط ہوں گے ، اس معاہدہ سے پاکستان اور یورپین یونین کے ساتھ طویل المدتی تعاون کا آغاز ہو رہا ہے ، یہ ایک بہت اچھی پیشِ رفت ہے

Leave a Reply