اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے موجودہ صورتحال، فوج کی آپریشنل تیاریوں اور الرٹنس کے حوالے سے ممبران پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا، مجھے یہ کہتے ہوئے انتہائی مسرت ہو رہی ہے کہ آج پاکستان کی سالمیت کے لیے تمام پارٹیوں کی سیاسی قیادت یکجا تھی اور انہوں نے افواج پاکستان …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی پارلیمانی پارٹیوں کو دی گئی بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 27 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے موجودہ صورتحال، فوج کی آپریشنل تیاریوں اور الرٹنس کے حوالے سے ممبران پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا، مجھے یہ کہتے ہوئے انتہائی مسرت ہو رہی ہے کہ آج پاکستان کی سالمیت کے لیے تمام پارٹیوں کی سیاسی قیادت یکجا تھی اور انہوں نے افواج پاکستان کے ساتھ اور حکومت پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔ان خےالات کا اظہار انہوںنے پارلیمانی پارٹیوں کو پارلیمنٹ میں دی گئی بریفنگ کے بعد میڈیا سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کےا ۔ انہوں نے کہا کہ بریفنگ میں تمام پارلیمانی پارٹیوں کے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے چیدہ چیدہ ممبران موجود تھے،ہم نے انہیں وزارتِ خارجہ کے روابط اور اپنی حکمت عملی سے آگاہ کیا،ڈی جی آئی ایس پی آر نے فوج کے نقطہ ءنظر کی ترجمانی کرتے ہوئے جارحیت کے خلاف جو آپریشنز ہوئے ہیں جو جارحیت کے خلاف پاکستان نے اقدامات کئے ہیں، ان سے آگاہ کیا۔ وزےر خارجہ نے کہاکہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے موجودہ صورتحال، فوج کی آپریشنل تیاریوں اور الرٹ نس کے حوالے سے ممبران پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا۔مجھے یہ کہتے ہوئے انتہائی مسرت ہو رہی ہے کہ آج پاکستان کی سالمیت کے لیے تمام پارٹیوں کی سیاسی قیادت یکجا تھی اور انہوں نے افواج پاکستان کے ساتھ اور حکومت پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ میں اپنی جانب سے، حکومت کی جانب سے اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے تمام پارلیمانی قیادت کا شکر گزار ہوں،اس بریفنگ کے دوران مجھے دو تین اہم ٹیلی فون کالز بھی آئیں۔ انہوںنے کہاکہ میری چین کے وزیر خارجہ سے بات ہوئی، میں نے خطے میں امن و امان کی صورتحال پر انہیں اعتماد میں لیا اور انہوں نے مجھے اعتماد میں لیا، مجھے ایران کے وزیر خارجہ کا فون آیا انہیں میں نے تمام صورتحال سے آگاہ کیا انہوں نے بھی مجھے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ میری دوران بریفنگ سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے بات ہوئی انہوں نے کراون پرنس کی طرف اپنے تعاون کا پیغام پہنچایا اور انہوں نے کہا کہ ہم خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے یہاں آنا چاہتے ہیں۔میں نے انہیں خوش آمدید کہا اور کہا کہ آپ ہمارے دیرینہ دوست ہیں اگر آپ اس سلسلے میں کوئی کردار ادا کریں تو ہمیں خوشی ہو گی۔








