وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی کوئٹہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران مسجد میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کوئٹہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران پشتون آباد کی رحمانیہ مسجد میں ہونے والے مبینہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ کے امن کو ایک بار پھر تہہ و بالا کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ملک دشمن عناصر کی یہ بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ …

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کوئٹہ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران پشتون آباد کی رحمانیہ مسجد میں ہونے والے مبینہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ کے امن کو ایک بار پھر تہہ و بالا کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ملک دشمن عناصر کی یہ بزدلانہ کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتیں۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پوری قوم پاکستان سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔

Leave a Reply