ملتان ۔25مئی(اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے والد اور سابق گورنر پنجاب اور دربار حضرت بہاءالدین زکریا ؒ ، حضرت شاہ رکن عالم نوری حضوریؒ اور حضرت بی بی پاک دامن کے مرحوم سجادہ نشین مخدوم سجاد حسین قریشی (مرحوم) کے 22ویں سالانہ عرس و ختم شریف کی تقریب 31مئی بروز جمعہ 25 رمضان المبارک دربار حضرت بہاءالدین زکریا ؒ کے احاطے میں منعقد ہوگی۔ جس میں …
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے والد مخدوم سجادحسین قریشی کی 22ویں سالانہ ختم شریف تقریب 31مئی کوہوگی

مزید خبریں
ملتان ۔25مئی(اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے والد اور سابق گورنر پنجاب اور دربار حضرت بہاءالدین زکریا ؒ ، حضرت شاہ رکن عالم نوری حضوریؒ اور حضرت بی بی پاک دامن کے مرحوم سجادہ نشین مخدوم سجاد حسین قریشی (مرحوم) کے 22ویں سالانہ عرس و ختم شریف کی تقریب 31مئی بروز جمعہ 25 رمضان المبارک دربار حضرت بہاءالدین زکریا ؒ کے احاطے میں منعقد ہوگی۔ جس میں ملک بھر سے ہزاروں زائرین اور عقیدت مند شریک ہونگے۔ برسی کی تقریب میں شرکت کیلئے مرحوم کے بڑے صاحبزادے اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور مخدومزادہ زین حسین قریشی کی جانب سے دعوت نامے اکابرین کو بھجوائے جار ہے ہیں۔ واضح رہے مخدوم سجاد حسین قریشی کی برسی کا اجتماع ملتان کا ایک بہت بڑا مذہبی و روحانی اجتماع ہوتا ہے جس میں ملک بھر سے سیاسی ، سماجی ، مذہبی ، روحانی و سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی شخصیات ایک بہت بڑی تعداد میں شریک ہوتی ہے۔








