وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس میں شرکت کیلئے دو روزہ ترکی پہنچ گئے

استنبول ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس میں شرکت کیلئے پیر کو دو روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے ہیں۔ استنبول ہوائی اڈے پر ترکی میں پاکستان کے سفیر محمد سائرس سجاد قاضی اور سفارتخانے کے سینیئر حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی استنبول میں منعقدہ 14 ممالک کے وزراءخارجہ کے اجلاس(ہارٹ …

استنبول ۔ 9 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس میں شرکت کیلئے پیر کو دو روزہ سرکاری دورے پر ترکی پہنچ گئے ہیں۔ استنبول ہوائی اڈے پر ترکی میں پاکستان کے سفیر محمد سائرس سجاد قاضی اور سفارتخانے کے سینیئر حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی استنبول میں منعقدہ 14 ممالک کے وزراءخارجہ کے اجلاس(ہارٹ آف ایشیائ) میں شرکت کریں گے۔وزیر خارجہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے ۔ ہارٹ آف ایشیاءاستنبول عمل کانفرنس میں باہمی تعاون اور فلاحی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ترکی کے وزرائے خارجہ مولود چاوش اوغلو اور افغانستان کے وزیر خارجہ ادریس زمان کانفرنس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ ہارٹ آف ایشیاءاستنبول عمل پر مبنی پہلی کانفرنس 2011ءمیں استنبول میں افغانستان کے متعلق منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس میں 14 ممالک پاکستان، ترکی افغانستان، آذربائیجان، چین، ہند، ایران، قزاقستان، قرغیزستان، روس، سعودی عرب ، تاجکستان ، ترکمنستان اور متحدہ عرب امارات شرکت کریں گے۔