وزیر خارجہ نے تمام پاکستانی سفارت خانوں کو "کیو مینجمنٹ سسٹم ” کے فوری قیام کے احکامات جاری کردیئے

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر خارجہ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بہترین قونصلر سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام پاکستانی سفارت خانوں کو "کیو مینجمنٹ سسٹم " کے فوری قیام کے احکامات جاری کئے ہیں۔منگل کو یہاں جاری بیان کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کیو مینجمنٹ سسٹم " کے قیام سے بیرون ملک مقیم …

اسلام آباد ۔ 19 نومبر (اے پی پی) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر خارجہ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بہترین قونصلر سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام پاکستانی سفارت خانوں کو "کیو مینجمنٹ سسٹم ” کے فوری قیام کے احکامات جاری کئے ہیں۔منگل کو یہاں جاری بیان کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کیو مینجمنٹ سسٹم ” کے قیام سے بیرون ملک مقیم ان پاکستانیوں کو بہترین "قونصلر خدمات ” میسر آئیں گی جو اس وقت بیرون ملک مقیم ہیں اور اپنا خون پسینہ بہا کر، زرمبادلہ کی صورت میں پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی فلاح و بہود ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اسی لئے ہم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور ان کو درپیش مسائل کے فوری حل کیلئے موثر اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔