وزیر خزانہ اسحاق ڈار وسطی ایشیائی خطہ میں اقتصادی تعاون (کاریک) انسٹی ٹیوٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے ارومچی پہنچ گئے

ارومچی (چین) ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار وسطی ایشیائی خطہ میں اقتصادی تعاون (کاریک) انسٹی ٹیوٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے جمعرات کو یہاں پہنچ گئے۔ صوبہ سنکیانگ کے گورنر شہرت ذاکر نے وزیر خزانہ کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ان سے سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ پاک۔چین دوستی آزمودہ ہے اور دنیا کے کسی دو ممالک کے درمیان بہترین تعلقات …

ارومچی (چین) ۔ 7 ستمبر (اے پی پی) وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار وسطی ایشیائی خطہ میں اقتصادی تعاون (کاریک) انسٹی ٹیوٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے جمعرات کو یہاں پہنچ گئے۔ صوبہ سنکیانگ کے گورنر شہرت ذاکر نے وزیر خزانہ کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور ان سے سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ پاک۔چین دوستی آزمودہ ہے اور دنیا کے کسی دو ممالک کے درمیان بہترین تعلقات کی حامل ہے۔ وزیر خزانہ اور ان کے وفد کے سنکیانگ کے دورہ سے نہ صرف دونوں حکومتوں کے درمیان تعاون میں اضافہ ہو گا بلکہ سنکیانگ کے عوام اور پاکستان کے گلگت بلتستان کے سرحدی علاقوں کے عوام کے درمیان بھی روابط کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ کاریک انسٹی ٹیوٹ کا قیام ترقی کی نئی راہیں کھولتے ہوئے دونوں ممالک کے عوام کیلئے تحقیق اور علوم کے تبادلے کیلئے پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ وزیر خزانہ نے مہمان نوازی پر گورنر سنکیانگ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کاریک انسٹی ٹیوٹ کے کامیاب افتتاح پر انہیں مبارکباد دی۔

مزید خبریں

Leave a Reply