وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت تربیلا ڈیم پانچویں توسیعی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے حوالہ سے اعلیٰ سطح کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) عالمی بینک نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل بینک برائے تعمیرنو و ترقی تربیلا ڈیم پانچویں توسیعی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے39 کروڑ جبکہ ایشیئن انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک 30 لاکھ ڈالر قرض مہیا کرے گا۔ بدھ کو وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت تربیلا ڈیم پانچویں توسیعی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے حوالہ سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ورلڈ …

اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) عالمی بینک نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل بینک برائے تعمیرنو و ترقی تربیلا ڈیم پانچویں توسیعی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے39 کروڑ جبکہ ایشیئن انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک 30 لاکھ ڈالر قرض مہیا کرے گا۔ بدھ کو وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت تربیلا ڈیم پانچویں توسیعی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے حوالہ سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر پیچاموتھو ایلن گوان نے وزیر خزانہ کو عالمی بینک برائے تعمیر و ترقی اور ایشیئن انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کی جانب سے اس منصوبہ کیلئے کئے گئے انتظامات اور قرضہ کے حوالہ سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی بینک اس منصوبہ کیلئے 39 کروڑ ڈالر جبکہ ایشیئن انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک 30 کروڑ ڈالر قرضہ دے گا۔ انہوں نے بتایا کہ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے 2 ارب ڈالر مالیت کے دو کنٹریکٹ کیلئے معاہدہ بھی تیار ہے۔

Leave a Reply