اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وزیر خزانہ، محصولات، اقتصادی امور، شماریات و نجکاری سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کے مطابق مردم و خانہ شماری کے وقت پر انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے شماریات ڈویژن اور پاکستان نظامت شماریات کو تمام ضروری اقدامات اور تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں …
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی مردم وخانہ شماری کے وقت پر انعقاد یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات اور تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وزیر خزانہ، محصولات، اقتصادی امور، شماریات و نجکاری سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کے مطابق مردم و خانہ شماری کے وقت پر انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے شماریات ڈویژن اور پاکستان نظامت شماریات کو تمام ضروری اقدامات اور تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم محمد نوازشریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی چھٹی مردم و خانہ شماری 15 مارچ 2017ءکو شروع کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے زور دیا کہ مردم شماری کو بااعتبار اور شفاف بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ مزید برآں وزیر خزانہ نے شماریات ڈویژن کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں صوبائی حکومتوں سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کا عمل شروع کریں تاکہ مردم شماری کیلئے قریبی اور موثر رابطے کو یقینی بنایا جا سکے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ مردم شماری سے حاصل ہونے والے قابل انحصار اعداد و شمار پاکستان کے عوام کیلئے مناسب منصوبہ بندی، پالیسی سازی اور خدمات کی موثر فراہمی میں کلیدی کردار ادا کرینگے۔








