اسلام آباد ۔ یکم فروری(اے پی پی) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ جس قدر سٹاک ایکس چینج انڈیکس میں اضافہ جنوری کے دوران ہوا اتنا گزشتہ پورے سال میں نہیں ہوا، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے اور معاشی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران وزیر خزانہ اسد عمر نے ضمنی مالیاتی (دوسرا ترمیمی) بل 2019ءپر بحث …
وزیر خزانہ اسد عمرکا ایوان بالا میں ضمنی بجٹ پر بحث سمیٹے ہوئے اظہار خیال
اسلام آباد ۔ یکم فروری(اے پی پی) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ جس قدر سٹاک ایکس چینج انڈیکس میں اضافہ جنوری کے دوران ہوا اتنا گزشتہ پورے سال میں نہیں ہوا، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے اور معاشی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران وزیر خزانہ اسد عمر نے ضمنی مالیاتی (دوسرا ترمیمی) بل 2019ءپر بحث سمیٹنے کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کی سفارشات کو بہت اہمیت دی جاتی ہے، ہم نے بجٹ پیش نہیں کیا تھا بلکہ اصلاحات متعارف کرائی تھیں، جنوری میں جتنا سٹاک ایکس چینج انڈیکس میں اضافہ ہوا اتنا 2018ءکے پورے سال میں نہیں ہوا، بینکوں میں اعتماد پر بھی اضافہ ہوا، ملک کے اندر اور باہر صورتحال میں بہتری آ رہی ہے۔









