اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی) وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت پاکستان انفراسٹرکچر بینک اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے حوالہ سے پیر کو اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں دونوں اداروں کے حوالہ سے بات چیت کی گئی ، مستقبل میں یہ دونوں ادارے جی ڈی پی میں سرمایہ کاری کو بڑھانے اور اقتصادی نمو میں اہم کردار ادا کریں گے۔ پاکستان انفراسٹرکچر بینک رواں سال فعال ہو جائے …
وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت پاکستان انفراسٹرکچر بینک اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے حوالہ سے اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔25فروری (اے پی پی) وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت پاکستان انفراسٹرکچر بینک اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے حوالہ سے پیر کو اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں دونوں اداروں کے حوالہ سے بات چیت کی گئی ، مستقبل میں یہ دونوں ادارے جی ڈی پی میں سرمایہ کاری کو بڑھانے اور اقتصادی نمو میں اہم کردار ادا کریں گے۔ پاکستان انفراسٹرکچر بینک رواں سال فعال ہو جائے گا۔ یہ بینک طویل مدتی پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کے حوالہ سے اہم کردار ادا کرے گا اور سوشل سیکٹر میں یہ طویل مدتی ڈیٹ مارکیٹ پیدا کرے گا۔ اس بینک کے قیام میں گورنمنٹ آف پاکستان اور آئی ایف سی پارٹنر ہیں۔ اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے قواعد و ضوابط کو فائنل کرنے کیلئے کہا گیا اور یہ اتھارٹی پہلے ہی سے قائم ہے اور ایشیئن ڈویلپمنٹ بینک اس ادارہ کو ٹیکنیکل اور پروفیشنل معاونت فراہم کر رہا ہے۔ اجلاس میں دونوں اداروں میں اعلیٰ عہدیداروں کی تقرریوں کی بھی منظوری دی گئی۔








