اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم معیشت کو آگے لے جانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ہمارے حالیہ اقدامات سے ایکسپورٹ میں اضافہ اور امپورٹ میں کمی آئی ہے، معیشت کے فیصلے سیاست کی بنیاد پر نہیں معاشی بنیاد پر ہونے چاہیے،ہر ادارے کا علاج اس کی نجکاری نہیں۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو …
وزیر خزانہ اسد عمر کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم معیشت کو آگے لے جانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ہمارے حالیہ اقدامات سے ایکسپورٹ میں اضافہ اور امپورٹ میں کمی آئی ہے، معیشت کے فیصلے سیاست کی بنیاد پر نہیں معاشی بنیاد پر ہونے چاہیے،ہر ادارے کا علاج اس کی نجکاری نہیں۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم معیشت کو آگے لے جانے کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، مختلف اقسام کی فنڈنگ پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فوری طور پر ایکسپورٹ میں اضافہ چاہیے،عالمی معیار کے مطابق مصنوعات میں بہتری لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریئل اسٹیٹ کے شفاف نظام کیلیے ماہرین سے تجاویز مانگی ہیں، اگر صنعت اور ایکسپورٹ میں بہتری آئے گی تو لوگ ان میں سرمایہ کاری کریں گے








