یوکوہاما ۔ 04 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینٹر اسحاق ڈار اور مالدیپ کے وزیر خزانہ احمد منورکے درمیان جاپان کے شہر یوکوہاما میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنرز کے 50ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماﺅں نے اقتصادی ترقی اور باہمی تعاون کو بڑھانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے مالدیپ …
وزیر خزانہ سینٹر اسحاق ڈار کی مالدیپ کے وزیر خزانہ احمد منور سے ملاقات
یوکوہاما ۔ 04 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینٹر اسحاق ڈار اور مالدیپ کے وزیر خزانہ احمد منورکے درمیان جاپان کے شہر یوکوہاما میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے بورڈ آف گورنرز کے 50ویں سالانہ اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماﺅں نے اقتصادی ترقی اور باہمی تعاون کو بڑھانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے مالدیپ کو اقتصادی ترقی کے سلسلہ میں تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر مالدیپ کے وزیر خزانہ احمد منور نے سینیٹر اسحاق ڈار کو دورہ مالدیپ کی دعوت بھی دی۔









