اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ امریکی سفارتخانہ کے اکنامک قونصلر ٹیڈ سیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں کاروبار میں آسانی کیلئے جاری اصلاحات پر بھی …
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل کی ملاقات، پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مارچ (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ امریکی سفارتخانہ کے اکنامک قونصلر ٹیڈ سیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں کاروبار میں آسانی کیلئے جاری اصلاحات پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ دیرینہ دوست، شراکت دار اور سٹرٹیجک اتحادی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے امریکی سفیر کو پاکستان میں کاروبار کرنے میں آسانی لانے کیلئے اصلاحات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے امریکی حکومت پر زور دیا کہ امریکی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے حوصلہ افزائی کی جائے۔








