وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے برطانوی رکن پارلیمنٹ برائے برمنگھم پیری بار خالد محمود کی ملاقات پاکستان برطانیہ باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے کیلئے ممکنہ امور پر بادلہ خیال کیا گیا اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے برطانوی رکن پارلیمنٹ برائے برمنگھم پیری بار خالد محمود نے بدھ کو ملاقات کی اور پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی …
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے برطانوی رکن پارلیمنٹ برائے برمنگھم پیری بار خالد محمود کی ملاقات

مزید خبریں
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے برطانوی رکن پارلیمنٹ برائے برمنگھم پیری بار خالد محمود کی ملاقات
پاکستان برطانیہ باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے کیلئے ممکنہ امور پر بادلہ خیال کیا گیا
اسلام آباد ۔ 4 جنوری (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے برطانوی رکن پارلیمنٹ برائے برمنگھم پیری بار خالد محمود نے بدھ کو ملاقات کی اور پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو وسعت دینے کیلئے ممکنہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ممبر برطانوی پارلیمنٹ نے کہا کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاءکے بعد برطانیہ پاکستان سمیت دیگر ممالک سے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے مواقع کی تلاش میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ سیاسی، معاشی اور سماجی تعلقات چلے آ رہے ہیں۔ برطانیہ طویل عرصہ سے پاکستان میں ترقی کے شعبہ میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبہ میں تعلقات مزید بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور وہ ان دوطرفہ تعلقات کے مزید استحکام کی توقع رکھتا ہے۔








