وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بالخصوص اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی۔ پیر کو یہاں ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بالخصوص …

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے سعودی سفیر نواف سعید المالکی کی ملاقات
دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بالخصوص اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد ۔ 11 ستمبر (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی۔ پیر کو یہاں ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بالخصوص اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب دوستی اور بھائی چارے کے مضبوط رشتوں میں منسلک ہیں اور تمام شعبوں میں شراکتی تعاون سے استفادہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اقتصادی شعبہ میں تعاون کے فروغ کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کی خواہاں ہے۔ سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے کہا کہ ان کی حتی الوسع کوشش ہوگی کہ دوطرفہ تعاون بالخصوص اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید بڑھایا جائے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان ترقیاتی منصوبوں کے لئے سعودی عرب کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے سعودی سفیر کو دوطرفہ اقتصادی سرگرمیوں کے حجم کو بڑھانے کی کوششوں میں ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں

Leave a Reply