وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستان ایئرفورس کی مالی ضروریات سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستان ایئرفورس کی مالی ضروریات سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا۔ وائس چیف آف ایئر سٹاف ایئر مارشل اسد لودھی نے وفاقی وزیر کو پاک فضائیہ کے جاری اور نئے منصوبوں کے مالی پہلوﺅں کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے ان منصوبوں پر عملدرآمد کے شیڈول سے بھی …

اسلام آباد ۔ 14 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستان ایئرفورس کی مالی ضروریات سے متعلق امور کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس ہوا۔ وائس چیف آف ایئر سٹاف ایئر مارشل اسد لودھی نے وفاقی وزیر کو پاک فضائیہ کے جاری اور نئے منصوبوں کے مالی پہلوﺅں کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے ان منصوبوں پر عملدرآمد کے شیڈول سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پاک فضائیہ سمیت مسلح افواج کو ملک اور قوم کے دفاع و سلامتی سے متعلق ذمہ داریاں نبھانے کے لئے وسائل کی فراہمی کو بڑی ترجیح دیتی ہے۔ انہوں نے آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ ان آپریشنز میں اہم کامیابیاں ملی ہیں، حکومت اور قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

Leave a Reply