اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت جمعرات کو یہاں وزیراعظم آفس میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا۔ ای سی سی نے پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو ڈیڑھ ماہ کی تنخواہ کیلئے نجکاری ڈویژن کی تجویز کی منظوری دی۔ نجکاری ڈویژن نے پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کی اگست 2016ءکے مہینے کیلئے آدھی تنخواہ …
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 دسمبر (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت جمعرات کو یہاں وزیراعظم آفس میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا۔ ای سی سی نے پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو ڈیڑھ ماہ کی تنخواہ کیلئے نجکاری ڈویژن کی تجویز کی منظوری دی۔ نجکاری ڈویژن نے پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کی اگست 2016ءکے مہینے کیلئے آدھی تنخواہ جو 190 ملین روپے ہے اور ستمبر 2016ءکے مہینے کیلئے پوری تنخواہ 380 ملین روپے کی منظوری کیلئے کہا تھا۔ ای سی سی نے انٹرسٹیٹ گیس سسٹمز پرائیویٹ لمیٹڈ کے اخراجات کی فنڈنگ کی بھی اصولی منظوری دی جو کارپوریٹ روابط کی تکمیل سے مشروط ہو گی۔ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل نے تجویز دی کہ گورنمنٹ ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ پیرنٹ کمپنی کی حیثیت سے آئی ایس جی ایس ایل کی جانب سے شروع کئے گئے تمام سرکاری پراجیکٹس پر اخراجات کیلئے آئی ایس جی ایس ایل لمیٹڈ کو 3 سالہ مدت کیلئے قرضہ دے گی۔








