وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ، پاکستان سٹیل ملز کے معاملات کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارت خزانہ میں منعقدہ اجلاس کے دوران پاکستان سٹیل ملز کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی، نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر مفتاع اسماعیل نے شرکت کی۔ نجکاری کمیشن کے چیئرمین اور سیکرٹری صنعت و پیداوار …

اسلام آباد ۔ 26 جنوری (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزارت خزانہ میں منعقدہ اجلاس کے دوران پاکستان سٹیل ملز کے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی، نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد زبیر اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ڈاکٹر مفتاع اسماعیل نے شرکت کی۔ نجکاری کمیشن کے چیئرمین اور سیکرٹری صنعت و پیداوار نے پاکستان سٹیل ملز کے معاملات کے حوالہ سے وزیر خزانہ کو تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے وزیر خزانہ کو سٹیل ملز کے موجودہ قرضوں کے معاملات سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت پاکستان سٹیل ملز کے مسائل کے خاتمہ کے حل کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے نجکاری کمیشن اور وزارت صنعت و پیداوار کو ہدایت کی کہ ادارہ کے حل طلب مسائل کے خاتمہ کیلئے اشتراک کار کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قومی خزانہ پر بوجھ بننے والی پاکستان سٹیل ملز کی واجب الادا رقوم کے جلد اور موثر حل کیلئے تمام شراکت داروں کو مل کر کام کرنا چاہئے۔

Leave a Reply