وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی پر یس بریفنگ

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا سو دن کا ایجنڈا حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔ اس سے حکومت پر اضافی مالیاتی بوجھ بڑے گا۔ یہ تصوراتی ایجنڈا ہے جس کیلئے اضافی سالانہ 00 16 ارب روپے کی ضرورت ہے۔ منگل کو یہاں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ پی ٹی …

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا سو دن کا ایجنڈا حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔ اس سے حکومت پر اضافی مالیاتی بوجھ بڑے گا۔ یہ تصوراتی ایجنڈا ہے جس کیلئے اضافی سالانہ 00 16 ارب روپے کی ضرورت ہے۔ منگل کو یہاں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے جو پلان دیا ہے اس کیلئے انتظامی اخراجات کے طور پر نئے صوبے بنانے کیلئے اور غربت کے خاتمے کیلئے 120 ارب روپے کی ضرورت ہوگی جو کہ ایک مشکل اور حقیقت کے منافی بات ہے۔ انتظامی اخراجات کیلئے ہر سال پچاس ارب روپے کی اضافی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ ملازمتیں دینے کیلئے بھی سالانہ بھاری فنڈز کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔