وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت کرنسی کی سرحد پار غیر قانونی ترسیل و سمگلنگ کے تدارک کے لئے اقدامات کے سلسلے میں اجلاس

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت منگل کو یہاں کرنسی کی سرحد پار غیر قانونی ترسیل و سمگلنگ کے تدارک کے لئے اقدامات کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ اپنی سرحدوں کے راستے دہشت گردی کے لئے مالی ذرائع اور منی لانڈرنگ کے تدارک کے لئے مشترکہ کوششوں کو یقینی …

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت منگل کو یہاں کرنسی کی سرحد پار غیر قانونی ترسیل و سمگلنگ کے تدارک کے لئے اقدامات کے سلسلے میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ اپنی سرحدوں کے راستے دہشت گردی کے لئے مالی ذرائع اور منی لانڈرنگ کے تدارک کے لئے مشترکہ کوششوں کو یقینی بنانا ہو گا تاکہ دہشت گردی اور مجرمانہ سرگرمیوں پر قابو پایا جا سکے۔ انہوں نے اس ضمن میں سرحد پار کرنسی کی غیر قانونی منتقلی کو روکنے کے لئے فوری توجہ کے متقاضی اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ متعلقہ حکام دہشت گردی کے مقاصد کے لئے مالی تعاون میں استعمال ہونے والی نقد رقوم کے کوریئر سے منسلک خطرات سے آگاہی رکھتے ہوں۔ انہوں نے ملک میں داخلے کے تمام مقامات پر کرنسی، بیریئر انسٹرومنٹ ڈکلیریشن اور ضبطگی سے متعلق تمام متعلقہ قوانین کو مزید مضبوط اور موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ کرنسی کے غیر قانونی ترسیل، نقل و منتقلی کو روکا جا سکے۔

مزید خبریں