اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے اسلام آباد پولیس میں ایک نئے اینٹی رائٹس یونٹ کےلئے 2000 نفری کی منظوری دےدی ہے جس کی 2 فیز میں بھرتی کی جائے گی۔ وفاقی پولیس کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق پہلے فیز میں 1000 جوانوں کو بھرتی کیا جائے گا لیکن بھرتی سے قبل انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر …
وزیر داخلہ احسن اقبال نے اسلام آباد پولیس میں نئے اینٹی رائٹس یونٹ کےلئے 2000 نفری کی منظوری دےدی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے اسلام آباد پولیس میں ایک نئے اینٹی رائٹس یونٹ کےلئے 2000 نفری کی منظوری دےدی ہے جس کی 2 فیز میں بھرتی کی جائے گی۔ وفاقی پولیس کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق پہلے فیز میں 1000 جوانوں کو بھرتی کیا جائے گا لیکن بھرتی سے قبل انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری کے خصوصی احکامات پر فوری طور پر 586 افسران و جوانوں پر مشتمل ایک اینٹی رائٹ یونٹ تشکیل دےدیا گیا ہے جس کی باقاعدہ ٹریننگ ترکی پولیس سے ٹریننگ یافتہ پنجاب پولیس کے ماہر ٹرینرز کے ذریعے پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز میں شروع ہو چکی ہے۔ اس اینٹی رائٹ فورس میں لیڈی پولیس کا دستہ بھی شامل ہے جس کو لیڈی ٹرینرز ٹریننگ دے رہی ہیں۔ اینٹی رائٹ فورس کا مقصد وفاقی دارلحکومت میں کسی بھی لاءاینڈ آرڈر صورتحال سے موثر انداز سے نمٹنا ہے۔ اینٹی رائٹ فورس کو جدید طرز کی اینٹی رائٹ کٹ اور دیگر سامان مہیا کیا گیا ہے۔ گزشتہ روز انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے اینٹی رائٹ فورس کی ٹریننگ کا جائزہ لیا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ایک پروفیشنل پولیس فورس ہونا چاہئے جو اپنے کام سے بخوبی واقف ہو۔ انہوں نے کہا کہ یہ فورس ہر وقت پولیس لائن میں کسی بھی ایمرجنسی لاءاینڈ آرڈر صورتحال میں فوری رسپانس دیں گے۔








