اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری اور استحکام سے انسانی سمگلنگ کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملی ہے، ہم ہر قسم کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے پر عزم ہیں۔ وہ منگل کو مقامی ہوٹل میں اقوام متحدہ کے منشیات اور جرائم کی روک تھام سے متعلق ادارے یو این او ڈی سی کے …
وزیر داخلہ احسن اقبال کا یو این او ڈی سی کے زیراہتمام کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری اور استحکام سے انسانی سمگلنگ کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملی ہے، ہم ہر قسم کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے پر عزم ہیں۔ وہ منگل کو مقامی ہوٹل میں اقوام متحدہ کے منشیات اور جرائم کی روک تھام سے متعلق ادارے یو این او ڈی سی کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اپنے خطاب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت پاکستان انسانی سمگلنگ کی تمام اقسام کی روک تھام کیلئے پرعزم ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہر انسان کا حق ہے کہ وہ اپنی مرضی سے آزادانہ زندگی گزارے۔ انہوں نے کہاکہ بے روزگاری اور عدم استحکام اس مسئلے کی بڑی وجوہات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کانفرنس کی سفارشات اس مسئلے کے حل میں مثبت رہنمائی فراہم کریں کی۔








