وزیر داخلہ احسن اقبال کی زیر صدارت قومی داخلی سلامتی پالیسی 2018-23ءکی تشکیل کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت قومی داخلی سلامتی پالیسی (این آئی ایس پی) 2018-23ءکی تشکیل کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں، انسداد دہشت گردی فورس، صوبائی حکومتوں کی داخلہ وزارتوں، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور وزارت داخلہ کے حکام نے شرکت کی۔جمعہ کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے …

اسلام آباد ۔ 12 جنوری (اے پی پی) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت قومی داخلی سلامتی پالیسی (این آئی ایس پی) 2018-23ءکی تشکیل کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں، انسداد دہشت گردی فورس، صوبائی حکومتوں کی داخلہ وزارتوں، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور وزارت داخلہ کے حکام نے شرکت کی۔جمعہ کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی داخلی سلامتی پالیسی 2018-23ءکی تشکیل کیلئے روڈ میپ وژن 2025ءمیں متعین کئے گئے اہداف پر مرکوز ہے جس میں امن، استحکام اور ترقی کے گہرے تعلق، جو کسی بھی قوم کیلئے ترقی کی کلید ہے، کا تصور دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم نے ملک میں امن و استحکام قائم کرکے اس کو ترقی کی جانب گامزن کر دیا ہے، اب ہمیں اس کے ثمرات سمیٹنے کیلئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے اور امن و سلامتی کو درپیش نئے اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کیلئے اپنی استعداد کو بہتر بنانا ہو گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سیاسی استحکام ترقی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس کیلئے کسی بھی قسم کی محاذ آرائی سے گریز کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی، سماجی، سیاسی اور اقتصادی جہتوں کے ساتھ ایک وسیع موضوع کی شکل اختیار کر چکا ہے اور بہت اہمیت کا حامل ہو چکا ہے۔ ٹیکنالوجی کے انقلاب کے ساتھ خطرات کی نوعیت تبدیل ہو رہی ہے۔

مزید خبریں