اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی): وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے امریکی سفارتخانہ کے تین رکنی وفد نے وزارت داخلہ میں ملاقات کی۔ امریکی وفد کی قیادت ایگیلر انجیلا کر رہی تھیں۔ ملاقات میں باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی وفد نے کہا کہ پاکستان نے کورونا وبا کا مقابلہ کامیابی سے کیا جو کہ قابل تعریف ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے …
وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے امریکی سفارتخانہ کے تین رکنی وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔8اکتوبر (اے پی پی): وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے امریکی سفارتخانہ کے تین رکنی وفد نے وزارت داخلہ میں ملاقات کی۔ امریکی وفد کی قیادت ایگیلر انجیلا کر رہی تھیں۔ ملاقات میں باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی وفد نے کہا کہ پاکستان نے کورونا وبا کا مقابلہ کامیابی سے کیا جو کہ قابل تعریف ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ آئندہ دنوں میں وبا کے پھیلاو کو قابو میں رکھ سکیں۔ اس موقع پر دونوں ممالک میں کورونا صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی وفد نے باہمی دلچسپی کے امور پر دوطرفہ لائحہ عمل مرتب کرنے کی پیشکش کی۔ وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے اس پیشکش کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ہر ممکن تعاون کو یقینی بنانے کی پوری کوشش کریں گے۔ امریکی وفد نے وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی جانب سے تعاون اور مثبت جواب کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ باہمی تعاون سے دونوں ممالک کو فائدہ ہو گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ دوطرفہ ملاقاتوں اور معاملات کو زیر بحث لا کر تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکتا ہے۔ ملاقات کا اختتام اس عہد کے ساتھ ہوا کہ آنے والے دنوں میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائے گا۔








