وزیر داخلہ محسن نقوی سے ‎حضرت بی بی زینبؓ کے مزار کے متولی اور وفد کی ملاقات،زائرین کو سہولتوں کی فراہمی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے شام میں ‎حضرت بی بی زینبؓ کے مزار کے متولی اور وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں زائرین کو سہولتوں کی فراہمی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا کرنے کیلئے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ہفتہ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی …

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے شام میں ‎حضرت بی بی زینبؓ کے مزار کے متولی اور وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں زائرین کو سہولتوں کی فراہمی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا کرنے کیلئے باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ہفتہ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ‎حضرت بی بی زینبؓ امتِ مسلمہ کے دلوں میں خاص مقام رکھتی ہیں۔لاکھوں پاکستانی ہر سال زیارات کیلئے شام جاتے ہیں۔ ہم سب مل کر مشترکہ انتظامات کے ذریعے زائرین کے لیے آسانیاں پیدا کر سکتے ہیں۔‎شامی وفد کی جانب سے وزیر داخلہ محسن نقوی کو شام کے دورے کی دعوت دی گئی۔وفد میں ڈاکٹر معاذن ہانی ،‎ڈاکٹر عظمت حسین اور پروفیسر نور زیدی شامل تھیں۔