وزیر داخلہ محسن نقوی کا مالاکنڈ میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):وزیر داخلہ محسن نقوی نے مالاکنڈ میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین کیا ہے۔ یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جبکہ 9 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے بڑی …

اسلام آباد۔20جولائی (اے پی پی):وزیر داخلہ محسن نقوی نے مالاکنڈ میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین کیا ہے۔

یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ 9 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جبکہ 9 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے بڑی کامیابی حاصل کی، انڈین سپانسرڈ دہشتگردوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا عبرتناک انجام اس بات کا واضح پیغام ہے کہ پاکستان میں اس فتنے کو چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ملے گی۔ وزیر داخلہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کے ایک ایک دہشتگرد کا مکمل صفایا کیا جائے گا۔