اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی جانب سے دو افغان خواتین سے بدتمیزی کی شکایت کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ جمعرات کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر داخلہ کے حکم پر متعلقہ افسر کو فوری طور پر معطل اور گرفتار کرکے …
وزیر داخلہ نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی جانب سے دو افغان خواتین سے بدتمیزی کی شکایت کا سخت نوٹس لے لیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 جولائی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی جانب سے دو افغان خواتین سے بدتمیزی کی شکایت کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ جمعرات کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر داخلہ کے حکم پر متعلقہ افسر کو فوری طور پر معطل اور گرفتار کرکے اس کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔ وزیر داخلہ نے وزارت داخلہ اور ایف آئی اے حکام کو ہدایت کی ہے کہ بدتمیزی کے مرتکب اہلکار کی معطلی اور اس کے خلاف انکوائری ہی کافی نہیں، ایسے شخص کو قانون کے مطابق گرفتار کرکے معاملے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے اہلکار اپنا قبلہ درست کریں اور لوگوں سے اچھے طریقہ سے پیش آئیں ورنہ ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کسی غیر ملکی مہمان کے ساتھ نازیبا رویہ قابل برداشت نہیں۔








