وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت سول آرمڈ فورسز کی کمانڈ کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد۔ 17 جنوری (اے پی پی)وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے ملک کی سیکورٹی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ کے جائزہ کیلئے سول آرمڈ فورسز کی کمانڈ کانفرنس کی صدارت کی۔ اجلاس میں فرنٹیئر کانسٹیبلری، پاکستان رینجرز سندھ و پنجاب، فرنٹیئر کور، گلگت بلتستان سکاوٹس، پاکستان کوسٹ گارڈ کے کمانڈرز اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی …

اسلام آباد۔ 17 جنوری (اے پی پی)وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے ملک کی سیکورٹی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ کے جائزہ کیلئے سول آرمڈ فورسز کی کمانڈ کانفرنس کی صدارت کی۔ اجلاس میں فرنٹیئر کانسٹیبلری، پاکستان رینجرز سندھ و پنجاب، فرنٹیئر کور، گلگت بلتستان سکاوٹس، پاکستان کوسٹ گارڈ کے کمانڈرز اور وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور سیکورٹی میں سول آرمڈ فورسز کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بارڈر مینجمنٹ اور ملک میں امن و امان کی صورتحال کی بہتری کیلئے سول آرمڈ فورسز کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ خطہ کو درپیش جیو سٹرٹیجک چیلنجوں کے تناظر میں ملک کے استحکام اور امن کے تحفظ کیلئے بہترین حکمت عملی کی بنیاد پر سول آرمڈ فورسز کو آپریشنل سطح پر تیاری رکھنی چاہئے، ہماری معیشت ترقی کر رہی ہے، سی پیک کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے استحکام اور سلامتی کا تحفظ ضروری ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ سول آرمڈ فورسز کو جدید تربیت، آلات اور ان کی استعداد اور صلاحیت بڑھانے کیلئے ٹیکنالوجی سے مزین کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے سول آرمڈ فورسز کیلئے جدید اسلحہ کی خریداری کے راستہ میں حائل تمام رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کی تاکہ یہ فورسز دہشت گردی کی عفریت کا انسداد کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سول آرمڈ فورسز امن و امان برقرار رکھنے کے حوالہ سے اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں ادا کر رہے ہیں ‘ ان اداروں کی استعداد کار میں اضافہ ہماری اندرونی سلامتی اور ہماری سرحدوں کو محفوظ بنائے گا۔

مزید خبریں