وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان رابطے سے متعلق خبر بے بنیاد ہے، ترجمان وزارت داخلہ

اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وزارت داخلہ نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان رابطے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے جمعہ کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کا آصف علی زرداری کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔ جمعہ کو طے شدہ پریس کانفرنس کے …

اسلام آباد ۔ 16 دسمبر (اے پی پی) وزارت داخلہ نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان رابطے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے جمعہ کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ چوہدری نثار علی خان کا آصف علی زرداری کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے۔ جمعہ کو طے شدہ پریس کانفرنس کے التواءکے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ وزیر داخلہ وزیراعظم ہاﺅس میں میٹنگ میں مصروف تھے۔ اجلاس طویل تھا جس کی وجہ سے چوہدری نثار علی خان وہ پریس کانفرنس (کل) ہفتہ کو کرینگے۔

Leave a Reply