وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے فیس بک کے نائب صدر جوئیل کیپلان کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 07 جولائی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے جمعہ کو فیس بک کے نائب صدر جوئیل کیپلان نے ملاقات کی جس میں ایسے توہین آمیز اور گستاخانہ مواد کو ہٹانے کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا جو پاکستان میں غیر قانونی ہے۔ وزیر داخلہ کی یہ ملاقات سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد کو ہٹانے اور اس سلسلہ میں اقدامات کے سلسلہ کی …

اسلام آباد ۔ 07 جولائی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے جمعہ کو فیس بک کے نائب صدر جوئیل کیپلان نے ملاقات کی جس میں ایسے توہین آمیز اور گستاخانہ مواد کو ہٹانے کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا جو پاکستان میں غیر قانونی ہے۔ وزیر داخلہ کی یہ ملاقات سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد کو ہٹانے اور اس سلسلہ میں اقدامات کے سلسلہ کی کڑی ہے۔ فیس بک نے اپنے پلیٹ فارم کو محفوظ بنانے اور اپنی کمیونٹی کے معیارات کے مطابق اقدار کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ فیس بک کے نائب صدر نے جعلی اکاﺅنٹس ختم کرنے، گستاخانہ، نفرت انگیز اور اکسانے والے مواد کو ہٹانے کا بھی وعدہ کیا جو دہشت گردی اور تشدد پر اکساتا ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ فیس بک کی گلوبل پبلک پالیسی سے متعلق فیس بک انتظامیہ کے سینئر ممبر نے پاکستان کا دورہ کیا جس میں سوشل میڈیا بالخصوص فیس بک، جس کے پاکستان میں اس وقت 33 ملین استعمال کنندگان ہیں، کے غلط استعمال اور اس کے ذریعے گستاخانہ اور توہین آمیز مواد کے معاملہ پر بات چیت کی گئی۔ ترجمان کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان انٹرنیٹ خدمات مہیا کرنے والوں کے ساتھ بات چیت اور رابطوں کے ذریعے توہین آمیز اور گستاخانہ مواد کے مسئلہ کے حل کیلئے متحرک ہیں اور سوشل میڈیا کے غلط استعمال کے مسئلہ کا حل تلاش کرنے کے مسئلہ کا حل چاہتے ہیں۔ اس سلسلہ میں مارچ میں انہوں نے اسلامی ممالک کے سفراءکے ساتھ بھی خصوصی ملاقات کی تھی تاکہ مسلم ممالک مل کر اس مسئلہ کے حل کیلئے لائحہ عمل وضع کر سکیں اور اسلام اور مقدس ہستیوں کی توہین اور ان کی شان میں آزادی اظہار رائے کے نام پر گستاخی کے پاگل پن کو روکا جا سکے۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔

Leave a Reply