اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کمر میں شدید درد اور تکلیف کے باعث پریس کانفرنس کے لئے لگائی گئی نشست ہٹوا دی اور کھڑے ہو کر بات چیت کی۔ پیر کو پنجاب ہاﺅس میں وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس کے لئے ان کی نشست پر کمر درد کے باعث بیک کیئر نشست لگائی گئی تھی لیکن وزیر داخلہ پریس کانفرنس …
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کمر میں شدید درد اور تکلیف کے باعث پریس کانفرنس کے لئے لگائی گئی نشست ہٹوا دی اور کھڑے ہو کر بات چیت کی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 24 جولائی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کمر میں شدید درد اور تکلیف کے باعث پریس کانفرنس کے لئے لگائی گئی نشست ہٹوا دی اور کھڑے ہو کر بات چیت کی۔ پیر کو پنجاب ہاﺅس میں وزیر داخلہ کی پریس کانفرنس کے لئے ان کی نشست پر کمر درد کے باعث بیک کیئر نشست لگائی گئی تھی لیکن وزیر داخلہ پریس کانفرنس کے لئے آئے تو انہوں نے وہ نشست ہٹوا دی۔ ان کے سٹاف نے فوری طور پر ڈائس کا انتظام کیا اور وزیر داخلہ نے کھڑے ہو کر صحافیوں سے بات چیت کی۔ اس دوران وہ اپنی کمر پکڑ کر کھڑے رہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ انہیں تکلیف کے باعث بیٹھنے میں مشکل کا سامنا ہے اس لئے کھڑے ہو کر بات کر رہے ہیں۔








