وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا طورخم سرحد کا دورہ آئی جی فرنٹیئر کور میجر جنرل شاہین مظہر بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے طورخم ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بدھ کو طورخم سرحد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آئی جی فرنٹیئر کور میجر جنرل شاہین مظہر بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے۔ وزیر داخلہ زیرو لائن پر گاڑی سے …
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا طورخم سرحد کا دورہ

مزید خبریں
وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا طورخم سرحد کا دورہ
آئی جی فرنٹیئر کور میجر جنرل شاہین مظہر بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے
طورخم ۔ 21 دسمبر (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے بدھ کو طورخم سرحد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آئی جی فرنٹیئر کور میجر جنرل شاہین مظہر بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے۔ وزیر داخلہ زیرو لائن پر گاڑی سے اترے تو سرحد کے پار بڑی تعداد میں لوگ کھڑے تھے، وزیر داخلہ نے سلام کرنے کیلئے ہاتھ ہلایا جس پر لوگوں نے گرمجوشی کے ساتھ وزیر داخلہ کے سلام کا ہاتھ لہرا کر جواب دیا۔ افغانستان کے سرحدی حکام جو زیرو لائن پر موجود تھے، نے آگے بڑھ کر وزیر داخلہ کو سلام کیا۔ وزیر داخلہ نے چیک پوسٹ پر تعینات ایف سی کے جوانوں کے ساتھ بھی ملاقات کی اور ان کے جذبے کو سراہا۔








