وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا مختلف مقامات پر عوامی اجتماع سے خطاب

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے ملک میں ہیجان انگیزی اور افراتفری کی سیاست کا ٹھیکہ اٹھا لیا ہے۔ اس قسم کی سیاست اور بلاجواز محاذ آرائی جمہوریت کے لیے زہر قاتل ہے۔ یہ طرز عمل ملک کی ترقی میں بہت بڑی رکاوٹ ہے۔ افراتفری اور انتشار نہ جمہوریت کے مفاد میں ہے اور نہ …

اسلام آباد ۔ 13 مئی (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کچھ لوگوں نے ملک میں ہیجان انگیزی اور افراتفری کی سیاست کا ٹھیکہ اٹھا لیا ہے۔ اس قسم کی سیاست اور بلاجواز محاذ آرائی جمہوریت کے لیے زہر قاتل ہے۔ یہ طرز عمل ملک کی ترقی میں بہت بڑی رکاوٹ ہے۔ افراتفری اور انتشار نہ جمہوریت کے مفاد میں ہے اور نہ ہی ملک کے مفاد میں ہے۔ فیصلے منتخب پارلیمان ، اعلی عدالتوں اور عوام کی عدالت میں ہوتے ہیں گلیوں اور چوراہوں پر نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 52 اور 53 کے متعدد مقامات کے دورہ کے موقع پر عوامی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Leave a Reply