وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ امریکہ کے حالیہ اقدامات سے دہشت گردوں کا کچھ نہیں بگڑے گا البتہ دہشت گردی کے متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہو گا اور دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی اتحاد و یکجہتی کو نقصان ہو گا، مسلمان اور اسلامی ممالک دہشت گردی کا سب سے زیادہ نشانہ بنے ہیں، جماعت الدعوة …

اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ امریکہ کے حالیہ اقدامات سے دہشت گردوں کا کچھ نہیں بگڑے گا البتہ دہشت گردی کے متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہو گا اور دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی اتحاد و یکجہتی کو نقصان ہو گا، مسلمان اور اسلامی ممالک دہشت گردی کا سب سے زیادہ نشانہ بنے ہیں، جماعت الدعوة کے حوالہ سے صورتحال کل تک واضح ہو جائے گی۔ پیر کو ایگزیکٹو پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت الدعوة کے حوالہ سے ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ کل تک صورتحال واضح ہو جائے گی، یہ جماعت 2010-11ءسے انڈر آبزرویشن ہے اور اقوام متحدہ کی فہرست میں بھی شامل ہے، جو اقدامات اس حوالہ سے کئے جانے تھے وہ نہیں ہو پائے، کل تک اس حوالہ سے صورتحال واضح ہو جائے گی۔ لاپتہ بلاگرز کی بازیابی کے حوالہ سے سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ وزارت داخلہ نے لاپتہ افراد کے حوالہ سے جو اقدامات کئے ہیں انہیں عام کرنے کی ضرورت نہیں ہے، میں نے سینٹ میں اس حوالہ سے جو تقریر کی تھی وہ بھی ریکارڈ پر ہے، چیئرمین سینٹ کو بھی اس معاملہ پر آگاہ کرتا رہا ہوں، وزارت داخلہ نے اس حوالہ سے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ ریکارڈ پر ہیں اور لاپتہ افراد کے اہلخانہ ان کے معترف ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply