وزیر داخلہ کی ہدایت پر اسپیشل ٹریفک پلان شروع کردیا گیا، ایس ایس ٹریفک

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) اے آئی جی آپریشنز فرحان احمد اور ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ کی ہدایت پر اسپیشل ٹریفک پلان شروع کردیا گیا ہے ۔جمعرات کو مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ بعض مقامات پر سڑکوں کی توسیع کے باعث ٹریفک میں خلل پڑا تھا ۔ موٹر سائیکل اور کار سواروں کیلئے اب آگاہی مہم …

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) اے آئی جی آپریشنز فرحان احمد اور ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ کی ہدایت پر اسپیشل ٹریفک پلان شروع کردیا گیا ہے ۔جمعرات کو مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ بعض مقامات پر سڑکوں کی توسیع کے باعث ٹریفک میں خلل پڑا تھا ۔ موٹر سائیکل اور کار سواروں کیلئے اب آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ہائی وے ، کورال چوک ، اور فیض آباد سے اور کشمیر چوک تک ٹریفک کے مسائل تھے ۔وزیر داخلہ کی ہدایت پر خصوصی ٹریفک پلان اور مہم شروع کی گئی ہے ،عوام کو ٹریفک لائن اور حفاظتی تدابیر سے آگاہ کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پمفلٹس اور زبانی طور پر لوگوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کررہے ہیں ،موٹر سائیکل سوار اچانک اپنی لائن تبدیل کرتا ہے جس سے حادثات ہوتے ہیں ۔ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب نے کہا کہ مفت موٹر سائیکلز کی لائٹس اور اشارے ٹھیک کررہے ہیں ، دس روزہ آگاہی مہم کے بعد قانونی کے مطابق کاروائی ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل سوار انتہائی بائیں لائن کا استعمال کرینگے۔

مزید خبریں

Leave a Reply