اسلام آباد۔19 فروری (اے پی پی) وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فوجی سعودی عرب کی جغرافیائی حدود کے اندر سعودی افواج کی ٹریننگ اور ایڈوائزری کے طور پر کام کریں گے کیونکہ پاکستان کے پاس دہشت گردی کی روک تھام کا وسیع تجربہ ہے، وزیراعظم نے فوجی دستے سعودی عرب بھیجنے کی منظوری دی ہے۔ وہ پیر کو ایوان بالا میں سینیٹر فرحت اﷲ بابر …
وزیر دفاع خرم دستگیرخان کا ایوان بالا میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔19 فروری (اے پی پی) وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فوجی سعودی عرب کی جغرافیائی حدود کے اندر سعودی افواج کی ٹریننگ اور ایڈوائزری کے طور پر کام کریں گے کیونکہ پاکستان کے پاس دہشت گردی کی روک تھام کا وسیع تجربہ ہے، وزیراعظم نے فوجی دستے سعودی عرب بھیجنے کی منظوری دی ہے۔ وہ پیر کو ایوان بالا میں سینیٹر فرحت اﷲ بابر کے عوامی اہمیت کے معاملے پر ردعمل میں اظہار خیال کر رہے تھے۔ خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فوجی تعلقات پانچ دہائیوں پر مشتمل ہیں۔ پاکستان کے دنیا بالخصوص عرب ممالک کے ساتھ دوطرفہ اور کثیر الجہتی دفاعی تعلقات ہیں۔ اس وقت 1600 پاکستانی فوجی سعودی عرب میں تعینات ہیں جبکہ مزید ایک ہزار پاکستانی فوجی سعودی عرب بھیجے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سعودی افواج کو مختلف ٹریننگ سینٹرز میں ٹریننگ دی ہے۔








