وزیر دفاع خرم دستگیر خان سے ترک سفیر ایس بابر گرگن کی ملاقات

اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وزیر دفاع خرم دستگیر خان سے ترکی کے سفیر ایس بابر گرگن نے ملاقات کی جس میں باہمی دفاعی تعاون سمیت تمام شعبوں میں اشتراک عمل کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔ترجمان وزارت دفاع کے مطابق بدھ کو وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر خان سے ترکی کے سفیر ایس بابر گرگن نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے ترکی کے …

اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وزیر دفاع خرم دستگیر خان سے ترکی کے سفیر ایس بابر گرگن نے ملاقات کی جس میں باہمی دفاعی تعاون سمیت تمام شعبوں میں اشتراک عمل کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ۔ترجمان وزارت دفاع کے مطابق بدھ کو وفاقی وزیر دفاع خرم دستگیر خان سے ترکی کے سفیر ایس بابر گرگن نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے ترکی کے صدر طیب اردوان کی سیاسی بصیرت اور جمہوریت اور ترقی کے لئے ان کے اقدامات کو سراہا ۔ انہوں نے پاک بحریہ کے لئے فلیٹ ٹینکر کی تعمیر کے حوالے سے ترکی کے تعاون کو بھی سراہا۔ وفاقی وزیر خرم دستگیر نے ترک ایئر فورس کے ساتھ سپر مشاق طیاروں کی حالیہ ڈیل کو بھی سراہا ۔

مزید خبریں

Leave a Reply