اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وزیر دفاع خرم دستگیر خان کی قیادت میں چار رکنی وفد نے یورپین پارلیمان کے ارکان اور جی ایس پی پلس مانیٹرنگ کمیٹی سے ملاقات کی۔ بیلجیئم کا دورہ کر نے والے وفد میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، سینیٹر شبلی فراز اور سراج محمد خان بھی شامل ہیں۔ پاکستانی وفد نے یورپین پارلیمان کے ارکان اور جی ایس پی پلس مانیٹرنگ کمیٹی سے …
وزیر دفاع خرم دستگیر خان کی قیادت میں چار رکنی پاکستانی وفد کی یورپین پارلیمان کے ارکان اور جی ایس پی پلس مانیٹرنگ کمیٹی سے ملاقات
اسلام آباد ۔ 24 جنوری (اے پی پی) وزیر دفاع خرم دستگیر خان کی قیادت میں چار رکنی وفد نے یورپین پارلیمان کے ارکان اور جی ایس پی پلس مانیٹرنگ کمیٹی سے ملاقات کی۔ بیلجیئم کا دورہ کر نے والے وفد میں ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، سینیٹر شبلی فراز اور سراج محمد خان بھی شامل ہیں۔ پاکستانی وفد نے یورپین پارلیمان کے ارکان اور جی ایس پی پلس مانیٹرنگ کمیٹی سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان وفد نے کہا کہ پاکستان جمہوری اور معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ملک میں جمہوری ادارے اور اقدار مضبوط ہو رہی ہیں۔ وفد نے سی پیک کے تناظر میں معاشی ترقی اور سرمایہ کاری کے مواقع پر بھی روشنی ڈالی۔ وزیر دفاع خرم دستگیر خان نے کہا کہ جی ایس پی پلس کی فراہمی پاک۔یورپی یونین تعلقات کی مضبوطی کا عکاس ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ امداد پر تجارت کو ترجیح دی،جی ایس پی پلس تشخص ملنے کے بعد کے 4 سال اس امر کے غماز ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ حکومت ملکی اقتصادی و معاشی ترقی کیلئے کوشاں ہے، جی ایس پی پلس نے معاشی ترقی کیلئے کلیدی کردار ادا کیا، گزشتہ 4 سال کے توانائی منصوبوں سے ملک جی ایس پی پلس سے کثیر فوائد حاصل کر رہا ہے۔








