وزیر دفاع خرم دستگیر کی سعودی سفیر نواف المالکی سے ملاقات کے دوران گفتگو

اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وزیر دفاع خرم دستگیر نے سعودی عرب کے ساتھ ایک جامع باضابطہ دفاعی اور تزویراتی تعاون کے معاہدے کی ضرورت پر زور دیا ہے جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ وہ بدھ کو یہاں سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔سیکرٹری وزارت دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن شاہ …

اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) وزیر دفاع خرم دستگیر نے سعودی عرب کے ساتھ ایک جامع باضابطہ دفاعی اور تزویراتی تعاون کے معاہدے کی ضرورت پر زور دیا ہے جس کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ وہ بدھ کو یہاں سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔سیکرٹری وزارت دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) ضمیر الحسن شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔وفاقی وزیر خرم دستگیر نے خادم حرمین شریفین سلیمان بن عبدالعریز کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے باہمی اعتماد پر مبنی تاریخی اور برادارنہ تعلقات پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور تمام شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کا خواہاں ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply