وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا قومی اسمبلی میں تحریک التواءپر اظہار خیال

اسلام آباد ۔13 اپریل(اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کے لئے جنرل (ر) راحیل شریف کی ریاست کی سطح پر منظوری ہو چکی ہے تاہم جب یہ فوجی اتحاد باضابطہ طور پر کام شروع کرے گا تو وہ این او سی کے لئے اپلائی کریں گے‘ قانون کے مطابق ان کو وزارت دفاع این …

اسلام آباد ۔13 اپریل(اے پی پی) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی کے لئے جنرل (ر) راحیل شریف کی ریاست کی سطح پر منظوری ہو چکی ہے تاہم جب یہ فوجی اتحاد باضابطہ طور پر کام شروع کرے گا تو وہ این او سی کے لئے اپلائی کریں گے‘ قانون کے مطابق ان کو وزارت دفاع این او سی جاری کرے گی۔ جمعرات کو قومی اسمبلی میں ڈاکٹر شیریں مزاری کی سعودی عرب کی قیادت میں فوجی اتحاد میں پاکستان کی شمولیت کے حوالے سے تحریک التواءپر اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ 41 ممالک کی انڈر سٹینڈنگ ہے کہ سعودی عرب کی قیادت میں فوجی اتحاد بنایا جائے، اس حوالے سے چھ ماہ قبل ایک اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعظم محمد نواز شریف اور جنرل (ر) راحیل شریف نے شرکت کی۔ اس اتحاد کا مقصد دہشتگردی کا خاتمہ ہے، آئندہ ماہ اس اتحاد کے مقاصد واضح ہو جائیں گے۔

Leave a Reply