اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے مراکش کے سرکاری دورے کے دوران پاکستان اور مراکش کے دفاعی تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط بھی کئے ۔یادداشت دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ایک اہم سنگ میل ہے۔ وزیر دفاع نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر وفود کی سطح پر …
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے پاکستان اور مراکش کے دفاعی تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

مزید خبریں
اسلام آباد۔3فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے مراکش کے سرکاری دورے کے دوران پاکستان اور مراکش کے دفاعی تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط بھی کئے ۔یادداشت دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی اور سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لئے ایک اہم سنگ میل ہے۔ وزیر دفاع نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر وفود کی سطح پر بات چیت کی قیادت بھی کی۔
وزیر دفاع نے مملکت مراکش کے امور خارجہ اور افریقی تعاون کے وزیر ناصر بوریتا اور مراکش کے تارکین وطن سے بھی ملاقات کی۔ملاقاتوں سے قبل وفاقی وزیر دفاع نے کنگ محمد پنجم کے مزار پر حاضری دی جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور مزار کے مہمانوں کی کتاب پر دستخط کئے۔ وزیر دفاع کا دورہ پاکستان اور مراکش کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
وزیر دفاع کا دورہ مراکش دفاع، سلامتی اور مشترکہ مفاد کے دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید تقویت دینے کی باہمی خواہش کا مظہر ہے۔








