اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وزیر ریلوےشیخ رشیداحمد سے پاکستان میں تعینات چین کے نئے سفیرنونگ رونگ نے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان چین تعلقات اور ریل منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ریلوے کے کراچی پشاور مین لائین ون منصوبے کی جلد تکمیل کے لئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان لازوال دوستی باہمی اعتماد اور بھروسے پر قائم ہے۔ ایم …
وزیر ریلوےشیخ رشیداحمد سے پاکستان میں تعینات چین کے نئے سفیرنونگ رونگ نے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):وزیر ریلوےشیخ رشیداحمد سے پاکستان میں تعینات چین کے نئے سفیرنونگ رونگ نے ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان چین تعلقات اور ریل منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ریلوے کے کراچی پشاور مین لائین ون منصوبے کی جلد تکمیل کے لئے کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان لازوال دوستی باہمی اعتماد اور بھروسے پر قائم ہے۔ ایم ایل ون منصوبے سے پاکستان میں ریل کے شعبے میں انقلاب آئیگا۔روزگار اور کاروبار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔ایم ایل ون منصوبے کے لئے چینی اشتراک پر بے حد مشکور ہیں۔تعلقات میں مزید بہتری آئیگی۔ وزیر ریلوے نے پاکستان میں تعینات نئے چینی سفیر کو وزارت ریلوے آنے پر خوش آمدید کہا۔پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ نئے سفیر نے پاکستان چین تعلقات میں مزید بہتری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ چائینا پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ تعلقات کا مظہر ہے۔








