وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا لاہور کے نو منتخب لارڈ میئر ‘ڈپٹی میئرز ‘چیئرمیز اور وائس چیئرمینز کے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب

لاہور۔23 دسمبر(اے پی پی ) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے نو منتخب لارڈ میئر ‘ ڈپٹی میئرز‘ یو سی چیئرمینز اور وائس چیئرمینز سمیت حال ہی میں وزارتوں کے قلمدان سنبھالنے والے صوبائی وزراءکے اعزاز میں جمعہ کے روز یہاں میو گارڈن میں استقبالیہ دیا ، صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق بھی اس موقع پر موجود تھے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے …

لاہور۔23 دسمبر(اے پی پی ) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے نو منتخب لارڈ میئر ‘ ڈپٹی میئرز‘ یو سی چیئرمینز اور وائس چیئرمینز سمیت حال ہی میں وزارتوں کے قلمدان سنبھالنے والے صوبائی وزراءکے اعزاز میں جمعہ کے روز یہاں میو گارڈن میں استقبالیہ دیا ، صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق بھی اس موقع پر موجود تھے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے منتخب ہونیوالے لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید اور ڈپٹی میئرز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ کہا کہ آج کا دن ملکی تاریخ کا اہم ترین دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لاہور کے نو منتخب میئر ‘ ڈپٹی میئرز اور صوبائی وزراءکو بتانا چاہتاہوں کہ یہ کارکن وہ تھے جنہوں نے مشکل وقت میں عام کارکن کی حیثیت سے آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جس کی بنیاد پر وہ مسلم لیگ (ن) کے قائد وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں میئرز‘ ڈپٹی میئرز منتخب ہوئے کیونکہ وہ پارٹی قائدین کے نظریات پرڈٹے رہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ 2018ءمیں پاکستانی عوام ایک مرتبہ پھر محمد نواز شریف کو وزیر اعظم بنائیں گے،انہوں نے کہا کہ عوام نے بلدیاتی انتخابات میں دھرنے والوں اور دیگر سازشی عناصر کو بری طرح مسترد کردیا۔

Leave a Reply