اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نسٹ نے کورونا کٹس، سینی ٹائزرز اور ڈرون تیار کیے ہیں، چند ہفتوں میں ہم ڈیڑھ لاکھ کٹس بنانے کے قابل ہو جائیں گے۔ جمعرات کو نسٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وہ رویہ ہے جو ہم یونیورسٹیوں سے چاہتے ہیں۔ انہوں …
وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 اپریل (اے پی پی) وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نسٹ نے کورونا کٹس، سینی ٹائزرز اور ڈرون تیار کیے ہیں، چند ہفتوں میں ہم ڈیڑھ لاکھ کٹس بنانے کے قابل ہو جائیں گے۔ جمعرات کو نسٹ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ وہ رویہ ہے جو ہم یونیورسٹیوں سے چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج تک پاکستان میں باہر سے کورونا کٹس درآمد کی جارہی ہیں تاہم اب نسٹ نے کورونا کٹس بنا کر ڈریپ کو بھیج رہی ہے۔ ڈریپ کی طرف سے منظوری کے بعد ہم یہ استعمال کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چند ہفتوں میں ہم ڈیڑھ لاکھ کٹس بنانے کے قابل ہو جائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کو وینٹی لیٹرز کے 48 ڈیزائن موصول ہوئے جبکہ انجینئرنگ کونسل نے دو ڈیزائن منظور کرکے ڈریپ کو بھیجے۔ اس طرح بہت جلد پاکستان وینٹی لیٹرز برآمد کرنے کے قابل ہوگا۔








