اسلام آباد ۔23ستمبر (اے پی پی):وزیرِ قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سعودی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہاہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بھائی چارے پر مبنی ہیں۔ ترجمان وزارت قانون و انصاف کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سعودی عرب نے ہمیشہ ہر مشکل میں پاکستان …
وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور وزیر مملکت برائے قانون وانصاف بیرسٹرعقیل ملک کا سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد ۔23ستمبر (اے پی پی):وزیرِ قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر سعودی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے اور کہاہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بھائی چارے پر مبنی ہیں۔
ترجمان وزارت قانون و انصاف کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ سعودی عرب نے ہمیشہ ہر مشکل میں پاکستان کا مخلصانہ ساتھ دیا ہے
۔ترقی، خوشحالی اور اُمت مسلمہ کی بہتری کے لیے سعودی قیادت کا وژن مثالی ہے۔پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو قددر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ حالیہ سالوں میں سعودی عرب اور پاکستان کے عوام کے دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔
ہر آزمائش پر پورا اترنے والے ملک سعودی عرب نے سیلاب ہویا زلزلہ ہر مشکل وقت میں پاکستان کی دل کھول کر مدد کی ہے۔حرمین شریفین کی وجہ سے پاکستانی قوم کو مملکت سعودی عرب سے جذباتی لگائوہے۔








