وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور پیر امین الحسنات شاہ کا سیہون شریف میں دھماکہ کی مذمت

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ نے سیہون شریف میں دھماکہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے سیہون شریف درگاہ پر حملہ کرکے انتہائی بزدلی کا ثبوت دیا ہے۔ جمعرات کو اپنے الگ الگ مذمتی بیانات میں انہوں نے کہا کہ دشمن اس طرح …

اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف اور وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات شاہ نے سیہون شریف میں دھماکہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے سیہون شریف درگاہ پر حملہ کرکے انتہائی بزدلی کا ثبوت دیا ہے۔ جمعرات کو اپنے الگ الگ مذمتی بیانات میں انہوں نے کہا کہ دشمن اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں کرکے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو گا۔ انہوں نے دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

مزید خبریں

Leave a Reply